مرید اور پیر کا سچا واقعہ
بہت عرصہ پہلے مینے ایک کتاب میں ایک حکایت پڑھی تھی۔ ایک پیر صاحب تھے جو اپنے مرید سے کہا کرتے تھے کہ اللہ کا نام لو اور پانی پر قدم رکھ دو۔ تم اللہ کے حکم سے دریا پار کر جاؤ گے۔ مرید کو اپنے پیر پر مکمل یقین تھا۔ وہ اپنے پیر کی کہی ہوئی ہر بات پر کامل یقین رکھتا تھا۔ ایک دفعہ ہوا یوں کہ پیر اور مرید اکٹھے سفر پر روانہ ہوئے۔ راستے میں ایک بہت بڑا دریا تھا۔ مرید نے دریا کی لہروں کو دیکھا، اللہ کا نام لیا اور پانی پر قدم رکھ دیا اور دریا پار کر کے دوسرے کنارے پر پہنچ گیا۔ لیکن پیر صاحب دریا کی تیز موجوں اور لہروں کو دیکھ کر ٹھہر گئے۔ اور دریا میں اترنے کی جرت نہ کر سکے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر پیر پیر نہیں ہوتا۔ آپ کا یقین ہی آپ کا پیر ہوتا ہے۔ جس ڈاکٹر پر آپ کو یقین ہو اُس سے آپ کو شفاء حاصل ہوتی ہے۔ اور اگر ڈاکٹر پر یقین نہ ہو تو ڈاکٹر کتنا ہی قابل کیوں نہ ہو، آپ شفاء سے محروم رہتے ہیں،
The true story of Murid and Peer: مرید اور پیر کا سچا واقعہ
دوستوں یقین ہمیشہ پکا ہونا چاہیے اللہ پاک خود آپکی مدد کرے گا اگر یقین پکا ہو ،
KK LOVE 😘💕
Please bhai mujhe bhi support kar dijiye aur main bhi feeling ko send karna awap download karunga
g bahi
All the best bhai my website link what is the download