خوبصورت پرندے اور آدمی کی پیاری کہانی
ایک دن جنگل میں، ایک پرندہ ایک درخت کی ڈال پر بیٹھا تھا۔ اس کا رنگ برنگی پر اور چمکتا ہوا پروں کا جوڑا سب کو اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا۔ اس پرندے کا نام چمکتا تھا اور وہ ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کرتا تھا۔
ایک دن، چمکتا نے دیکھا کہ ایک آدمی جنگل میں آ رہا ہے۔ اور اس آدمی کے ہاتھ میں ایک جال تھا۔ چمکتا نے فوراً سمجھ لیا کہ آدمی شکار کرنے آیا ہے۔ وہ اڑ کر کے آدمی کے پاس پہنچا اور بولا، اللہ کے لیے براہ کرم جنگل کے پرندوں کو نہ پکڑو۔ ہمیں آزاد رہنے دو۔”
اُس آدمی نے چمکتا کی بات سنی اور مسکرا کر کہا، “میں تو بس اپنی بھوک مٹانے کے لیے شکار کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے تم لوگوں کو کبھی نقصان نہیں پہنچایا۔”
چمکتا نے کہا، “لیکن تمہارے شکار کرنے سے جنگل کے سارے پرندے ڈر جاتے ہیں۔ کیا تمہاری خوراک کے لیے دوسرے طریقے نہیں ہو سکتی ، تم اپنی بھوک مٹانے کے لئے پرندوں کی جان نہ لیا کرو،
آدمی نے غور سے چمکتا کی بات سنی اور کہا، “شاید تمہاری بات سچ ہے۔ میں نے کبھی اس بارے میں نہیں سوچا۔”
چمکتا نے آدمی کو قائل کرنے کی کوشش کی، “تمہاری محبت اور سلیقے سے ہی جنگل کی زندگی برقرار رہ سکتی ہے۔ اگر تم شکار نہ کرو تو ہم سب پرندے ایک خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔”
آدمی نے چمکتا کی بات مان لی اور اس نے اپنا جال واپس رکھ دیا۔ اس کے بعد، اس نے جنگل میں پھل اور بیج تلاش کر کے کھانے کا فیصلہ کیا۔ چمکتا بہت خوش ہوا اور اس نے آدمی کو شکر گزار دیکھا۔
اس دن کے بعد، آدمی اور چمکتا کے درمیان ایک عجیب سی دوستی قائم ہو گئی۔ آدمی جنگل میں سب کو محفوظ رکھتا اور چمکتا کے ذریعے دیگر پرندوں کو آدمی کی نیک نیتی کے بارے میں بتاتا۔
یوں، پرندہ اور آدمی کی کہانی یہ سکھاتی ہے کہ محبت، سمجھ بوجھ اور دوستی کے ذریعے ہم سب کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
دوستوں آپ سب کو چاہیے اپنے آپ میں خوشی رہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھا کریں،
Short story in Urdu
good massage
I’m Danish Khaskheli please support me
thanks